ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر فورسز کو خراج تحسین،محسن نقوی نے 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ’سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے‘فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے،خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو جہنم واصل کیا ۔
خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔
فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔