طلبا کیلئے اہم خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن کا بڑا حکم آگیا

طلبا کیلئے اہم خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن کا بڑا حکم آگیا
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سموگ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نےسکولوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کو سانس اور گلے کی بیماریوں سے بچانے کیلئے مختلف حفاظقی اقدامات کی پابندی کرنے کا حکم دیا ہے،  پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہن کر آنے کا حکم دیا گیا ، آنکھوں کو سموگ سے بچانے کیلئے عینک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اساتذہ سموگ کے دوران بچوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت ڈالیں۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ کوڑا کرکٹ کو کسی صورت آگ نہ لگائی جائے، سکول کے کھلے میدانوں میں پانی کا باقاعدہ چھڑکاو کیا جائے، بچے ہر وقت آنکھوں کو ملنے سے گریز کریں گے۔ بچوں کو آوٹ ڈور سرگرمیاں کم سے کم کروائی جائیں گی۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔