فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کا جسد خاکی سری لنکا روانہ

Lahore Airport
کیپشن: Priyantha Kumara
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:سیالکوٹ واقعہ میں ہلاک ہونےوالےسری لنکن شہری کی میت سری لنکا روانہ کردی گئی، میت لاہور ایئر پورٹ سے سری لنکن ایئر لائن سے کولمبو روانہ کی گئی۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کا جسد خاکی سری لنکن ایئرلائن یو ایل 186 لاہور سے کولمبو روانہ کردیا گیا۔پرواز میں سری لنکن شہری کی میت کولمبو روانہ کی گئی۔ 

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت سری لنکن شہری کی میت کو سرکاری طور پر لاہور سے سری لنکا بجھوایا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے خود ایئررپورٹ جانا تھا، اہم میٹنگ کے باعث وزیر اعلی عثمان بزدار کو اسلام آباد جانا پڑا۔ 

وزیر اعلی پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم نے کی جبکہ اس دوران حکومت پنجاب کے دیگر اہم حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود رہے۔