(عمر اسلم ) مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ آٹھ تاریخ کوآریاپارہوگا، پی ڈی ایم بڑےبڑےفیصلےکرنےجارہی ہے،عوام یہ جنگ جیت چکے، 13دسمبرکےجلسےمیں فتح کااعلان کیا جائے گا، بندہ ایماندارہےاوربندہ تابعدارہےکی تکرار، کہاتاریخی قرضے چڑھ گئے، ترقی کاپہیہ الٹاگھوم رہاہے،جی ڈی پی منفی میں چلی گئی، لیکن کسی کوپرواہ نہیں کیونکہ بندہ تابعدارہے.
تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے دبنگ خطاب میں کہا کہ، عمران خان کا نام مسٹر خواہ مخواہ اور تابعدار تجویزکردیا،کہتی ہیں،اگر پی ڈی ایم نےاستعفوں کا فیصلہ کیا تو سب کو قبول کرنا ہو گا۔
کھوکھر پیلس جوہرٹاون میں منعقدہ سوشل میڈیا کنونشن میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ،پرویز رشید،خرم دستگیر ،سیف الملوک کھوکھر،افضل کھوکھر،فیصل سیف سمیت دیگر موجودتھے۔ مریم نواز نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئےکہا، بندہ چاہے جتنا مرضی ایماندار ہو اگر تابعدار نہ ہوتو اسے نکال دیا جاتا ہے۔ لاہور کا جلسہ فیصلہ کن ہو گا۔
مریم نواز نے عمران خان کا نیا نام مسٹر خواہ مخواہ تجویز کرتے ہوئےجہاں تنقید کی،وہیں ان کاکہناتھاکہ لاہور چلڈرن ہسپتال کی گرانٹ بند ہونے سے سو بچے جاں بحق ہوئے۔ مریم نواز نے کہاکہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائےگا،شہبازشریف نے جیل جانے سےقبل مجھ سے کہا ہےکہ بھائی سے بےوفائی نہیں کی،اس لئے سکون سے سوتا ہوں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ منتخب ارکان اسمبلی اپنی عزت کو پہچانیں، موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔