ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب نے 54 اے ڈی سیز کو اضافی چارج تفویض کر دیئے

 حکومت پنجاب نے 54 اے ڈی سیز کو اضافی چارج تفویض کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 54 اسسٹنٹ کمشنرز/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (اے ڈی سیز) کو مختلف اضلاع میں اضافی ذمہ داریاں سونپنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید ایوب بخاری کو اے ڈی سی سوشل سروسز قصور، محمد کلیم کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر قصور، امبرین چوہدری کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ، وقار عظیم کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ننکانہ صاحب، میاں سرمد حسین کو اے ڈی سی سوشل سروسز سیالکوٹ اور صولت حیات وٹو کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر سیالکوٹ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

اسی طرح خضر حیات کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نارووال، قراۃ العین کو اے ڈی سی سوشل سروسز گجرات، خیزان علی کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر گجرات، فضا ارشد کو اے ڈی سی سوشل سروسز حافظ آباد، بلاول علی کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر حافظ آباد، حیدر عباس کو اے ڈی سی سوشل سروسز منڈی بہاؤالدین اور عفت النساء کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر منڈی بہاؤالدین کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

مزید برآں انیل سعید، انعم بابر، علیزہ ریحان، سارہ امجد، بلال بن عبدالحفیظ، مریم بختاور، کامران صغیر، ملک راشد نعمت، غزالہ کنول، زینب جہانداد، واجد بن احمد، محمد عمر فاروق، محمد ارشد، حسن نذیر، طارق عثمان، مجاہد عباس، عامر محمود، محمد اویس، واثق عباس، محمد عابد شبیر، غلام مرتضیٰ، محمد عثمان جلیس، محمد شعیب، مدثر عارف، لیاقت علی، احمد فراز اعوان، ساریہ حیدر، عمر سرور، محمد سہیل اختر، حافظ عمران نذیر، مبارک علی رضا، محمد یوسف، محمد عرفان انور، شبیر احمد، علوینہ فیض، محمد اسد علی، بابر حسین، محمد وسیم، مہر غلام عباس، فاروق احمد اور محمد اعتزاز انجم کو بھی مختلف اضلاع میں اے ڈی سی ہیڈکوارٹر یا اے ڈی سی سوشل سروسز کے اضافی چارجز تفویض کیے گئے ہیں۔