ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید

بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں 3 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ 

دہشت گردوں نے 5 اور 6 اگست کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، حملہ بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کی جانب سے کیا گیا، حملے میں پاک فوج کے تین جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ 

شہداء میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔

میجر رضوان طاہر شہید کی عمر 31 سال، تعلق نارووال سے تھا۔

نائیک ابنِ امین شہید کی عمر 37 سال، تعلق صوابی سے تھا۔

لانس نائیک محمد یونس شہید کی عمر 33 سال، تعلق کرک سے تھا۔

 میجر رضوان شہید نے متعدد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں جرأت مندی سے قیادت کی۔ شہداء نے مادرِ وطن کی خاطر جان قربان کر کے عظیم مثال قائم کی۔ 

واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا، جس کے دوران بھارتی اسپانسرڈ چار دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ مکمل صفایا کیا جا سکے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

سورس : آئی ایس پی آر