ججوں کو ملنے والے مشکوک خطوط پر مقدمہ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Judjes, Lahore High Court, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورہائیکورٹ  کے ججزکے لئے بھیجے گئے مشکوک مواد والے دھمکی آمیز خطوط  بھیجنے والوں پر درج کیے جانے والے مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

سی ٹی ڈی کی درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق خطوط میں تحریک ناموس پاکستان کاحوالہ دےکرعدالتی نظام کو تنقیدکانشانہ بنایاگیا، خطوط میں 'welcome to bacilus antharcis‘ تحریر کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ الفاظ جج صاحبان کو  خوفزدہ کرنے اور دھمکانے کیلئے استعمال کیے گئے، ان دھمکی آمیز خطوط سے جج صاحبان کے فیصلوں پر اثرانداز ہونےکی کوشش کی گئی۔تفتیش سے آگاہی رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہےکہ کہ کسی خاص گروہ کی جانب سے کچھ خاص مقدمات کی سماعت پر اثر انداز ہونے کی کوشش صرف ایک مفروضہ ہے، اس معاملہ کے دوسرے تمام پہلوؤں پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تفتیش کاروں نے ہر امکان کے لئے اپنے ذہن کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ 

 ’bacilus antharcis‘ بیکٹریا کی قسم ہے جو عمومی طور پر جانوروں میں پایا جاتا ہے۔

 فارنزک رپورٹ میں خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی  ہے۔ آرسینک ایک بالکل مختلف زہریلا مادہ ہے۔ واقعے کا لاہور میں درج ہونے والامقدمہ سکیورٹی انچارج لاہور  ہائی کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا  ہے۔ لاہور سی ٹی ڈی سے اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے تحقیق کو آگے بڑھانے کے لئے اہم شواہد حاصل کیے ہیں۔