ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا  

Election commission,Pakisan,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن کی کسی بھی شکل میں تضحیک سے اجتناب کیا جائے،پولنگ ڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے،کسی بھی امیدوار کو رشوت سے دستبردار کروانے سے گریز کیا جائے، عام نشستوں کیلئے خواتین کو 5 فیصد نمائندگی دی جائے۔

  ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدوار انتخابابی اخراجات کیلئے مخصوص اکاؤنٹ کھلوانے کا مجاز ہوگا،جلسے، جلوسوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی،صدر، وزیراعظم سمیت وزراحلقے میں سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے،اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے منظور کردہ سائز کے بینرز، پوسٹرز اور پینافلکس استعمال کئے جائیں،کوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کے بینرز نہ اتارے،جلسے سے قبل انتظامیہ سے اجازت لازم ہوگی ۔

الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی ہوگی،پولنگ ڈے پر پولنگ سٹیشن کے 400 میٹر کے اندر انتہابی مہم نہیں چلائی جاسکتی، پولنگ سٹیشن کے اندر سیاسی جھنڈے یا بینرز کے داخلے پر پابندی ہوگی۔