ویب ڈیسک: ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں عام انتخابات کے انعقاد اور قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے۔
خط میں آئین کے آرٹیکل 48 5(A) آرٹیکل 224 (2) کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں، عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ، 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔