طلبا نےشفقت محمود کو وزیراعظم نامزد کرنے کا مطالبہ کردیا

طلبا نےشفقت محمود کو وزیراعظم نامزد کرنے کا مطالبہ کردیا
کیپشن: Shafqat Mehmood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کورونا کی تیسری لہر کی پیش نظر کاروباری مراکز اور تعلیمی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کردیں گئیں ہیں، آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔طلبا نے شفقت محمود کواپنا پسندیدہ وزیر مانتے ہوئے اگلا وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا جبکہ ٹویٹر پر ایک بار پھر شفقت محمود ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر مہلک کورونا وباء کی تیسری لہر میں اضافہ ہونے پر آج این سی اوسی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، تمام تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔تعلیمی اداروں کی بندش کے اس فیصلے کے بعد کچھ طلبا خوشی کا اظہارکیا تو کچھ کے چہروں پر مایوسی چھاگئی،وفاقی وزیرتعلیم کے فیصلوں پر طلبا نے شفقت محمودکو اپناپسندیدہ وزیر  تعلیم مانا جبکہ سوشل میڈیا پر اپنا وزیراعظم بھی مانتے ہیں۔

آج وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  کی زیر صدرات نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر( این سی او سی)  کے تحت صوبائی وزرائے  تعلیم کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت  نے شرکت کی،کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،کانفرنس میں عید کی چھٹیوں کے بعد امتحانات لینے پر اتفاق رائے ہوا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے جبکہ نہم سے بارہویں جماعت تک کے بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

28 اپریل تک سکولوں کو بند کرنے کے اعلان کے بعد سکولوں کے طلبا توخوش ہوگئے مگریونیورسٹی طلبا کے چہروں پر مایوسی چھاگئی، انہوں نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیرتعلیم کی تصویر شیئر کرتے فیصلے پر میمز  بھی اپ لوڈ کیں اور مختلف کمنٹس کئے۔ایمن چودھری صارف نے کہا کہ دنیا میں ہر چیز عارضی ہے مگر بچوں پر شفقت محمود کی شفقت دائمی چیز ہے۔

ابراہیم شاہد نامی صارف نے وفاقی وزیرتعلیم کو ہیش ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی طلبا کیسا لگا میرا اگنور کرنا۔

10،9 کلاسز کے طلبا نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وزیر تعلیم سے یہ توقع نہیں تھی۔

دوسری جانب سکولوں کے طلبا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میمز کے ذریعے شفقت محمود کو اگلا وزیراعظم نامزد کرنے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer