ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کیجانب سے شہریوں میں حفاظتی کٹس تقسیم

لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کیجانب سے شہریوں میں حفاظتی کٹس تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے فیروزپور روڈ پر حفاظتی کٹس تقسیم کی،  کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔      

ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطااللہ تارڑ نے فیروزپور روڈ پر شہریوں میں سیفٹی کٹس تقسیم کرتے ہوئے شہریوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی ہدایت پر عام شہریوں کو نہ صرف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہے ہیں بلکہ سیفٹی کٹس بھی دے رہے ہیں۔ جس میں سینی ٹائزر، ماسک اور کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کا ہدایت نامہ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ن لیگ ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

واضح رہے کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں  کورونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1816 کنفرم مریض ہیں۔ ترجمان کے مطابق کنفرم مریضوں کے اعداد وشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 291 کنفرم مریض ہیں جبکہ پنجاب کے 28 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔