ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئس کی 25 کلو بھاری کھیپ پکڑی گئی، 4 ملزمان گرفتار

آئس کی 25 کلو بھاری کھیپ پکڑی گئی، 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ڈیفنس سی پولیس نے آئس کی بھاری مقدار مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 25 کلو آئس برآمد کی۔ پہلی کارروائی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 11 کلو آئس برآمد کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق دوسری کارروائی میں رکشے میں سوار 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 14 کلو آئس برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان آئس کی بھاری کھیپ مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کیلئے لے جا رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔