ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت مؤخر

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی  :بانی پی ٹی آئی کے خلاف گیراؤ جلاؤ احتجاج کے سات مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔

راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف گیراؤ جلاؤ احتجاج کے سات مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک سمیت ان کی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہو گئی۔

 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی،سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجودتھی، وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت سے استدعاکی کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر آج ہم نے بحث کرنی ہے۔

استغاثہ کی جانب سے مقدمات کا مکمل چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس سے اظہار استفسارکیااورآئندہ سماعت پر مقدمات کے چالان پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے،عدالت نے آئندہ  سماعت19 ستمبر تک ملتوی کردی۔