ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی وی ملازموں کو تنخواہیں دینے سے قاصر؛ چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط

پی ٹی وی ملازموں کو تنخواہیں دینے سے قاصر؛ چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رکن قومی اسمبلی سحر کامران  نے  چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کو خط  لکھ دیاکہ پی ٹی وی ملازموں کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے ۔

رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پی ٹی وی کو سنگین مالی اور گورننس بحران کا سامنا ہے، فوری توجہ دی جائے،پی ٹی وی ملازمین کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے ، ادارہ مکمل مفلوجی کے خطرے میں ہے ،لائسنس فیس کے خاتمے سے ریونیو ماڈل بیٹھ گیا، پی ٹی وی واجبات ادا کرنے کے قابل نہیں رہا، بڑھتے واجبات اور مالی بحران سے ادارہ جاتی مفلوجی کا خطرہ بڑھ گیا، متنازع اور سیاسی بنیادوں پر تقرریوں سے پی ٹی وی مزید کمزور ہوا، غیر پیشہ ورانہ فیصلوں نے معیار اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

خط میں یہ بھی لکھا کہ اینکر رضوان الرحمان (رضی) کے توہین آمیز تبصرے نے پی ٹی وی کی ساکھ مزید متاثر کی،رضوان الرحمان کے وی لاگ پر کمیٹی تحقیقات کرے، وزارت کی کارروائی رپورٹ کرے،وزارتِ اطلاعات فوری طور پر اصلاحاتی روڈ میپ پیش کرے، اصلاحات میں مالی استحکام، میرٹ پر تقرریاں اور معیار ی پروگرامنگ شامل ہونی چاہیے، ادارے کی ساکھ اور اعتبار کی بحالی کے لیے پروفیشنل و ہائی کوالٹی پروگرامنگ ناگزیر ہے ،کمیٹی آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں ان معاملات کو ترجیح دے۔