( رضوان نقوی ) اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر احمد جہانزیب کو شہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز انسپکٹر احمد جہانزیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسائز انسپکٹر نے"سیل ڈیڈ" پر پی ٹی ون میں عملدرآمد کیلئے شہری سے رشوت وصول کی۔ اینٹی کرپشن نے ایکسائز انسپکٹر کی جیب سے بطور رشوت وصول کئے گئے 10 ہزار روپے برآمد کرلئے۔ ایکسائز انسپکٹر کے قبضہ سے 65 ہزار روپے مزید برآمد ہوئے ہیں-
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایکسائز انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین و افسران سے رشوت کی شکایات پر شہری آگاہ کریں، بلاامتیاز کارروائی کریں گے۔