نو مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ,  گواہیاں 13 مئی کو ہوں گی

Mian Mahmood ur Rashid, City42, Anti Terrorism Court, Shadman Police Station Burning case, Umar Sarfraz Chima, Sanam Javid, Alia Hamza, Doctor Yasmin Rashid, Ijaz Choudhry,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  نو مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ کی آج سماعت ہوئی،  انسداد دہشت گردی عدالت نے  آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا  اور کیس کے  جیل ٹرائل کی کارروائی 13 مئی تک ملتوی کر دی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے آج کیس کی سماعت کی۔آج سماعت شروع ہوئی تو ملزمان  ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی اورجیل حکام کی جانب سےملزمان کے جیل وارنٹ پیپر پیش کیے گئے۔

 عدالت نے جیل ٹرائل کی کارروائی13 مئی تک ملتوی کر دی اورآئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔۔