ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر کا  شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال مظفرآباد کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

وزیراعظم آزاد کشمیر کا  شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال مظفرآباد کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے  شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال مظفرآباد کا دورہ کیا ۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے  قیام امن کے لیے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، انہوں نے زخمی پولیس فورس کے اہلکاروں کی خیریت دریافت کی۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور بھی موجود تھے۔ اسکے علاوہ وزرائے حکومت چوہدری قاسم مجید اور چوہدری اظہر صادق بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موجود تھے ۔ 

چوہدری انوار الحق نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو  بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے پیرامیڈیکل سٹاف کی مخدوش صورتحال کے دوران بے لوث خدمات کو بھی سراہا۔