طیب سیف: رواں سال کا پہلا سپر مون سات اکتوبر کو نظر آئے گا،پاکستان میں یہ سپر مون 8 بج کر 47 منٹ پر نظر آئے گا۔
تفصیلات کےمطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سُپر مُونز میں سے پہلا سُپر مُون نظر آئے گا، اکتوبر کا یہ سُپر مُون شام 8:47 بجے (پاکستان معیاری وقت) پر ظاہر ہوگا۔
یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔
اس سال 7 اکتوبر کا سُپر مُون ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
سال کا سب سے روشن سُپر مُون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔
اس کے بعد مزید دو سُپر مُونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوں گے۔
اکتوبر 2025 کا سُپر مُون سیارہ زحل (Saturn) کے قریب دکھائی دے گا، جو 6 اور 7 اکتوبر کی شاموں میں چاند کے بائیں (مغربی) جانب نظر آئے گا۔