21 اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی، مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، مریم نواز

 21 اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی، مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے، مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کا کہنا ہے کہ  21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آرہے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی واپس آرہی ہے، 21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے۔

چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے اجلاس کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں مسیحی، سکھ اور ہندو برادری کے نمائندوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ 

 مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں 21 اکتوبر کو بھرپور انداز میں نوازشریف کا استقبال کریں گی۔ آج پاکستان کی اقلیتوں کے خوبصورت رنگ یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ نواز شریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013سے 2018 تک نوازشریف کے دور میں مہنگائی کنٹرول میں رہی۔ نوازشریف کو نکالا تو ملک سے ترقی اور خوش حالی بھی نکل گئی۔ نوازشریف کو اقتدار سے نکالا تو ملک سے امن وسکون بھی نکل گیا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ تحریک پاکستان میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ قیام پاکستان، دفاع پاکستان اور تعمیر پاکستان میں اقلیتوں کا برابر کا حصہ جو قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے، اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی نظریہ پاکستان اور بابائے قوم حضرت قائد اعظم کے وعدوں اور فرمودات کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) غیرمسلم پاکستانیوں کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے میں اقلیتوں کا کردار کیسے نظر انداز ہو سکتا ہے۔ قائد نواز شریف نے مسلم اور غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق میں کبھی امتیاز نہیں برتا۔ غیرمسلم پاکستانی مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کے ساتھ مل کر روشن پاکستان کی تعمیر کے عہد کا اعادہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا وژن دیں گے، آئین کے مطابق غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کا ایجنڈا دیں گے۔ جیسے ایک آزاد پاکستان بنا تھا، اب قرض، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے آزاد پاکستان بنائیں گے، ان شاءاللہ۔ مینار پاکستان پر ایک اسلامی جمہوری فلاحی مملکت کا خواب دیکھا تھا، اب مینار پاکستان پر پاکستان کو معاشی آزادی دلانے کا ایک اور تاریخی عہد کریں گے۔ نواز شریف نے قوم سے ہر وعدہ پورا کیا، اب معاشی طور پر خود انحصار پاکستان بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا دائرہ پورے پاکستان تک پھیلا رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام اقلیتوں کو مسلم لیگ (ن) اقلتی ونگ کا حصہ بنائیں گے۔ قومی سطح پر اقلیتوں کی آواز کو طاقتور اور توانا بناکر پاکستان کو مضبوط کریں گے۔ قومی فیصلہ سازی میں اقلیتوں کے کردار اور آواز کو بڑھانا ہے۔ سکھ برادری کو دیکھ کر اپنے دادا کے پیدائشی علاقے امرتسر کی یاد آگئی۔ امرتسر میں دادا کے گھر کو گوردوارہ بنا دیا گیا تھا، امرتسر سے ہمیشہ دعاؤں کے پیغامات آتے ہیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں، آپ بھی اس کے اتنے ہی اہم سٹیک لوڈر ہیں جتنے ہم۔ نوازشریف کرسمس والے دن پیدا ہوئے ، اقلیتوں کے احترام اور یک جہتی والا جذبہ لے کر بڑی ہوئی ہوں۔ ڈویژنل سطح پر اقلیتی ونگ کے کنونشز انتہائی متاثر کن اور قابل تعریف تھے۔

مزیم نواز نے کہا کہ مینار پاکستان پر مل کر پاکستان کی ترقی کا عہد کریں گے، پاکستان کے نوجوانوں کومذموم مقاصد کے لئے استعمال کیاگیا، آگ اور خون کی ندیاں بہائی گئیں۔ اللہ تعالی کے فضل سے تمام سازشی کردار اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، سب کچھ بھلا کر پاکستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔