ویب ڈیسک : فیس بک، وٹس اپ اور انسٹا گرام بند ہونے کی وجہ کچھ اور نہیں ۔ کمپنی کے اندر نیٹ ورک کی ناکامی اور تکنیکی مسائل تھے، کمپنی ملازمین نے پردہ فاش کردیا
رپورٹ کے مطابق فیس بک کے کچھ ملازمین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ سروس کی بندش کی وجہ انٹرنیٹ ٹریفک کو سسٹم تک پہنچانے کی کوئی اندرونی غلطی ہے۔ ملازمین کا کہنا تھا، اندرونی روابط کے آلات کی ناکامی اور نیٹ ورک سے متعلق دیگر خرابیوں نے مسئلے میں اضافہ کر دیا۔
دوسری طرف سکیورٹی ماہرین کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ کمپنی میں کام کرنے والے کسی شخص سے نادانستہ طور پر کوئی غلطی ہو گئی ہو۔اپنے بلاگ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا ماننا ہے اس بندش کی بنیادی وجہ کنفیگریشن میں غلط تبدیلی ہے۔ عوامی ذرائع کا کہنا ہے نااہلیت کا یہی حال رہا تو کل کلاں کو فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سے صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے اعدادوشمار اورڈیٹا بھی چوری ہوسکتا ہے۔