ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب :سموگ کے پیشِ نظر شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری 

پنجاب :سموگ کے پیشِ نظر شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

سموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق صبح 9 بجے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 123 ریکارڈ کیا گیا جو معتدل درجے میں آتا ہے۔ تاہم، سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی اور دھوئیں کے اخراج کی وجہ سے آلودگی زمین کے قریب جمع ہوتی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ "کلین اینڈ گرین پنجاب" کے ویژن میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سموگ کنٹرول کے لیے مربوط پلان پر عمل جاری ہے۔ ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹریفک کے رش کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔گاڑیوں کی بروقت مینٹیننس کریں اور انجن طویل سگنل پر بند رکھیں۔فضول ایندھن کے استعمال سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ موٹر سائیکل سوار ماحولیاتی معیار بہتر بنانے کے لیے خصوصی ماسک استعمال کریں۔ سکول اور دفاتر میں اوقات کار میں معمولی ردوبدل کر کے رش کم کیا جائے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر مؤثر مانیٹرنگ کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔