ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فضائی آلودگی کا وبال، لاہور  کے بعد  کراچی بھی دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست

 فضائی آلودگی کا وبال، لاہور  کے بعد  کراچی بھی دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سموگ نے پنجے گاڑ لئے، سانس لینا بھی محال ہوگیا،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور  کے بعد کراچی فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 155 ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔

سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح 190، پاور زون ہیڈ آفس میں 179، رائے ونڈ روڈ پر 177، گلبرگ میں 174، اڈا پلاٹ پر 172 جبکہ سید مراتب علی روڈ پر 165 ریکارڈ کی گئی۔ہوائیں چلنے سے آلودگی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

دوسری جانب کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا ہے، کولکتہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 250 کو چھو گیا،لاہور میں سموگ کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی، 182 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر چلا گیا۔

پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے کارروائیاں تیز کر دیں، آلودگی پھیلانے والے مزید متعدد صنعتی یونٹس منہدم اور فیکٹریاں سیل کر دی گئیں.