ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی ویڈیولیک، وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا

اعظم سواتی ویڈیولیک، وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے  انکوائری کی ہدایت کردی۔

پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے بتایا کہ اعظم سواتی سے متعلق ویڈیو کا پتا چلا ہے، تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر داخلہ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی ازدواجی زندگی سے متعلق وڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی بنائی جارہی ہے، پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ کمیٹی اعظم سواتی کی ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لےکر اپنی رپورٹ مرتب اور ایوان میں پیش کرے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر