ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم سرماکی آمد؛بارش اوربرفباری کا الرٹ جاری

Weather Situation
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے  ) پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ شام  میں ملک میں داخل ہوگا، آج سے پیر تک پنجاب کے شمالی وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت  5 سے7، جنوبی علاقوں میں 2 سے 4 سینٹی گریڈکم ہوجانے کا امکان بھی ہے۔