علی ساہی : آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
میاں فاروق نذیر15جون کو 60سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہونگے۔وہ اپنی ملازمت کی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
انہوں نے پنجاب میں جیلوں کے نظام اور قیدیوں کی اصلاح کے لیے مختلف اقدامات کیے۔ان کی جگہ نئے آئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔
میاں فاروق نذیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس اعلیٰ عہدے کے لیے میاں مبشر احمد خان، عبدالرئوف رانا، کوکب ندیم وڑائچ، اور میاں سالک جلال اس دوڑ میں شامل ہیں۔
میاں فاروق نذیر کی قیادت میں پنجاب کی جیلوں میں ایک نئی روح پھونکی گئی۔ میاں فاروق نذیر نے قیدیوں کی فلاح اور بہبود کو اولین ترجیح بنایا اور ان کے دور میں جیلوں میں اصلاحات کا ایک نیا دور شروع ہوا۔میاں فاروق نذیر نے پنجاب کی 44 جیلوں کامعائنہ کیاجہاں سکیورٹی کو مضبوط بنایا گیا، صفائی کا معیار بہتر ہوا اور قیدیوں کو تعلیمی و اصلاحی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے گئے۔ ان کی کوششوں سے جیلوں میں موبائل فون کے استعمال پر قابو پایا گیا، قیدیوں کو طبی سہولیات میں اضافہ ہوا اور اصلاحی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔