ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب تک بانی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم بہنیں کارکنوں کے ہمراہ واپس نہیں جائیں گی ؛علیمہ خانم

جب تک بانی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم بہنیں کارکنوں کے ہمراہ واپس نہیں جائیں گی ؛علیمہ خانم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علیمہ خانم نے اعلان کیا کہ ہم تینوں بہنیں اپنے کارکنوں کے ہمراہ واپس نہیں جائیں گی جب تک اج ہماری ملاقات اپنے بھائی سے نہیں کروائی جاتی ۔سب ایم پی ایز ایم این ایز اور اور سینیٹرز سمیت پارٹی رہنماؤں کو کہہ دیا گیا ہے بانی  پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے یہاں پہنچیں ۔

چھ سات ماہ سے ہماری بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ۔ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو فورا ہسپتال منتقل کیا جائے ۔ان کا مکمل علاج معالجہ کیا جائے 
کوئی آئے نہ آئے کوئی ساتھ دے نہ دے ہم بہنیں ہیں ہم اپنے بھائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔سینیٹرز ایم پی ایس ایم این ایز پی ٹی آئی کارکنوں کو یہاں لانے یا جمع کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ پریشر ڈالے ۔تاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشر بی بی کی جو اپیلیں زیر سماعت ہیں وہ سنی جائیں 

صحافی نے سوال کیا کہ آپریشن بنیان المصوص معرکہ حق کی کامیابی پر اگر بانی پی ٹی آئی باہر ہوتے تو کیا وہ جشن مناتے ہیں ؟

علیمہ خانم نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا گیا ہے قوم کی آواز کو دبایا گیا ہے ملاقات ہی نہیں کروائی جا رہی آواز دبا دی گئی ہے ۔قوم کے لیڈر کو کھول کے دیکھیں ۔ساری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ۔فوج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ۔پولیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے
ساری قوم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے منتظر ہے ۔

صحافی نے پوچھا پی ٹی آئی نے جو کچھ اب تک فیس کیا ہے اگر آپ لوگ اقتدار میں آگئے تو اپ یہی مشق اپوزیشن کے ساتھ دہرائیں گے  یا در گزر کرینگے ۔

علیمہ خانم  نے کہا آپ مجھ سے یہ سوال کیوں کیوں  پوچھ رہے ہیں ؟ سیاست دانوں سے یہ سوال کریں  یہ سوال کارکنوں سے کریں جو یہاں کھڑے ہیں ۔ان سے  سوال کریں نا یہ بتائیں گے انہیں کیا کرنا ہے ۔
علیمہ خان نے کہا مجھ سے تو میرے بھائی سے متعلق سوال کریں۔آپ کو جلدی ہے کیا اپ نے جانا ہےآج اپ نہیں جا سکتے ۔ آج آپ ہمارے ساتھ رات لمبی ڈیوٹی کریں گے ۔