ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ ویو نے کراچی میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، 12 اموات رپورٹ

ہیٹ ویو نے کراچی میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، 12 اموات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مبشر حسین:کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نیو کراچی، بوٹ بیسن اور سرجانی ٹاؤن کے رہائشی شامل ہیں۔ تمام افراد کی عمریں مختلف بتائی گئی ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر مرد شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کے باعث محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا، جس نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

ماہرین صحت کے مطابق ہیٹ اسٹروک کی بڑی وجوہات میں طویل وقت تک دھوپ میں رہنا، پانی کی کمی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا شامل ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ریسکیو اور طبی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔