ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائن آف کنٹرول کے رہائشیوں کے لیےایمرجنسی ریسپانس فنڈ

 Azad Kashmir, Line Of Control, LOC, City42
کیپشن: آزاد کشمیر میں کئی روز سے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت جاری ہے، پاکستان آرمی ہر مورچے سے اس جارحیت کا  برابر کا جواب دے رہی ہے۔ اس صورتحال مین لائن آف کنٹرول پر مستقل آباد کشمیری شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جن کا وہ ہمیشہ کی طرح دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر آزاد کشمیر کی حکومت نے ایل او سی کے مکین کشمیریوں کے لئے کئی خاص اقدامت کئے ہیں۔  اپنی ضرورت کے لئے راشن یہ شہری خود جمع کر رہے ہیں۔  تاہم حکومت نے مدد کے لئے ایمرجنسی ریسپانس فنڈ بھی بنا دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لائن آف کنٹرول کے رہائشیوں کے لیے حکومت آزاد کشمیر نےایمرجنسی ریسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے۔ 
آزاڈ کشمیر کے صحافتی ذرائع نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال پیچیدہ ہونے کے بعد  آزاد کشمیر   کی حکومت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  کے نزدیک رہنے والےشہریوں کو 2 ماہ کا راشن ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آزاد کشمیر کے سینکڑوں دیہات لائن آف کنترول پر  واقع ہیں، ان دیہات کے علاوں سینکڑوں گھرانے الگ سے ان جگہوں پر رہ رہے ہیں جو لائن آف کنٹرول کے عین اوپر واقع ہیں یا ایل او سی کے انتہائی نزدیک ہیں۔ اب تک کسی بھی سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک رہنے والے شہریوں نے اپنے گھر نہیں چھوڑے۔

 ایل او سی پر رہنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے آئے روز کی جانے والی فائرنگ کے پہلے ہی عادی ہیں اور اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں لیکن خوراک، ادویات اور دوسری بنیادی ضروریات تک رسائی زیادہ کشیدگی کے دنوں میں زیادہ مشکل ہو جاتی ہے۔

اب آزاد کشمیر حکومت نے ایک او سی کے نزدیک آباد کشمیریوں کی مدد کے لئے ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

ایل او سی سے متصل علاقوں میں سڑکوں کی بہتری اور ضروری مرمت کے لیے سرکاری اور نجی مشینری پہنچائی جا رہی ہے۔ 

ایل او سی کے نزدیک رہنے والے کشمیریوں نے بتایا کہ ان کے حوصلے ہمیشہ کی طرح بلند ہیں، اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو وہ اپنے گھر چھوڑ کر جانے کی بجائے پاکستان آرمی کے دست و بازو بننے کو ترجیح دیں گے۔