سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پراسموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے اب طلبا و طالبات بھی مصروف عمل، ہر طلبہ کو انوائرمنٹ ایمبسڈر بنانے کی جانب اقدامات جاری کردیےگئے، محکمہ جنگلات کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 10 لاکھ سے زائد معیاری پودوں کی مفت فراہمی مکمل۔
تفصیلات کےمطابق نصاب میں ماحول کے تحفظ،جنگلات وجنگلی حیات اورنیچرل ایکوسسٹم کی حفاظت اوربحالی کے لیے اسباق رکھے جارہے ہیں، تعلیمی اداروں میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آگاہی سیشنز اور سیمینارز کا کامیاب انعقاد ہوا، سینئر وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب کی نگرانی میں محکمہ جنگلات کا شفاف، ہدفی شجرکاری منصوبہ جاری ہے۔
ہر ضلع میں شجرکاری کے لیے مقرر کردہ اہداف کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری، کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی، پنجاب حکومت کی ماحول دوست پالیسی کے تحت تمام سرکاری اداروں میں شجرکاری لازمی قرار دی گئی۔
شجرکاری مہم کے تحت عوامی مقامات، گرین بیلٹس اور اسکول گراؤنڈز میں ہریالی کا اضافہ، ’’ "سرسبز پنجاب صرف خواب نہیں، ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے‘‘شجرکاری میں طلبہ کی شمولیت ماحولیاتی تحفظ کی طرف عملی قدم ہے‘‘
اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں رضاکارانہ شجرکاری سرگرمیوں سے طلبہ کا بڑھتا ہوا جذبہ قابلِ تحسین، ماحولیاتی بہتری کے لیے طلبا،اساتذہ،کمیونٹی اورنٸی نسل کو شراکت دار بناناہوگا۔
’’نوجوان نسل درختوں کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرے، یہ قومی اثاثہ ہیں‘‘ "پودا لگانا ایک دن کا عمل، مگر فائدہ نسلوں تک ہوگا۔
سینئرصوبائی وزیر مریم اوورنگزیب کا کہنا تھا کہ والدین اوراساتذہ ہر بچے سے اپنے حصے کاپودا لگواکراسکی دیکھ بھال کی تربیت دیں، پنجاب میں شجرکاری مہم کو اقوام متحدہ کے اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔