ویب ڈیسک:شہر بھر گز شتہ روز ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
آسمان پر گھنگھور بادل چھائے ہوئے ہیں۔شمال مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم جاتے جاتے لاہور کے موسم میں خوشگوار تبدیلی کا سبب بن گیا۔
لاہور میں گرمی کے زور میں واضح کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں البتہ رواں ہفتے جمعہ کے روز بارش برسنے کا امکان موجود ہے۔
فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 138 ریکارڈ کی گئی ،لاہور تیسرے نمبر پر آلودہ شہر قرار دیدیا گیا۔