ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا ، بالائی و جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد،مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کےبیشتر جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ لیہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان ،کرم ، وزیرستان ، پشاور،مردان اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات ، نارووال ، گوجرانوالہ ، سر گو دھا، بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔