ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرونی سازش کا الزام، حکومتی کمیشن بنانے کے اعلان پر تحریک انصاف کارد عمل

Fawad chaudhary,Pti,Government commission,Farah khan,
کیپشن: Fawad chaudhary,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی سازش کے الزام کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کے مجوزہ  انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا  کہ ہم صرف ایسا کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو اور کمیشن کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

 وفاقی حکومت کے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست پر الزامات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ فرح خان کے خلاف ابھی تک کوئی کیس نہیں بنا سکے، الزام لگا نہیں رہے، پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت کی گاڑی بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلندترین سطح پرہے، ملک بھرمیں توانائی کا بدترین بحران ہے، شہباز شریف نےتوانائی کاکوئی وزیر ہی نہیں لگایا، وزارت توانائی میں پیسا ہے لیکن وزارت دینےمیں ان کادل ڈوبتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت پاکستان پربیرونی حکومت مسلط کی گئی، جلد اسلام آباد مارچ کی کال دی جائے گی اور پھر جو کام عدالتوں نے نہیں کیا وہ عوام کریں گے۔