’’کورونا سے نااہلی چھپانے کیلئے 18 ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا ہے‘‘

’’کورونا سے نااہلی چھپانے کیلئے 18 ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئین میں بہتری کے لیے ہر وقت ترامیم کی گنجائش رہتی ہے، صوبوں کے مالی اور انتظامی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وفاق پنجاب حکومت کو این ایف سی کے تحت پورا حصہ جاری کرے تاکہ وہ کورونا وائرس سے نمٹ سکے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آج کل کورونا وائرس پر قومی اتفاق رائے نہ ہونے پر بحث جاری ہے، اس کو قائم کرنا اپوزیشن کا نہیں حکومت کا کام تھا جس میں وہ مکمل طور پر ناکام رہی۔ کورونا وائرس کے آغاز پر ہی بلاول بھٹو نے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے حکومت کو بھرپور تعاون کی پیش کش کی جس کا کوئی مثبت جواب نہ آیا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کا اصل فورم پارلیمنٹ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے 18 ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔

قمرالزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جو پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے وہ ٹیکسسز کی وصولی میں اپنا ہدف پورا نہیں کر سکی، ترقیاتی،  صحت، تعلیم اور فلاحی کاموں کے بجٹ پر کٹ لگا دیا گیا ہے۔