انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات شروع، دفعہ 144 نافذ

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات شروع، دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کا آغاز، پہلے روز نفسیات اورہوم اکنامکس کا پیپر لیا گیا۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔پہلی سے دسویں کلاس تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار، بل منظور

سٹی 42 کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا سالانہ امتحان 2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔  پہلے روز نفسیات اورہوم اکنامکس کا پیپرلیا گیا۔ لاہور بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹ ٹو کے امتحان میں ایک لاکھ 71 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ امتحان کیلئے 561 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت امتحانی مراکز میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ امتحان میں 5000 سے زائد نگران عملہ ڈیوٹیاں دیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔وفاقی بجٹ کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر