ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن کلاسز اورورک فرام ہوم؟حکومت نے اہم تجاویز تیار کرلیں

آن لائن کلاسز اورورک فرام ہوم؟حکومت نے اہم تجاویز تیار کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد وفاقی حکومت کی ہائی پاورڈ کمیٹی نے اہم تجاویز تیار کرلیں۔مارچ میں تعلیمی اداروں کے لیے آن لائن سیشن شروع کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ 
ذرائع کے مطابق حکومت تعلیمی اداروں کے آن لائن سیشنز شروع کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ ملک میں ہنگامی حالات میں تعلیم متاثر نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر میں ہفتے میں دو دن آن لائن خدمات اور ٹیلی کام و آئی ٹی سیکٹر میں بھی دو دن آن لائن ورکنگ کی تجویز زیرغور ہے، تمام دفاتر میں صرف ضروری سٹاف رکھنے اور ہنگامی حالات میں کام کو محدود کرنے کی تجاویز بھی تیار کی گئی ہیں۔
ہائی پاورڈ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کے حوالے سے بھی اقدامات تجویز کیے ہیں،غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور قومی ایکشن پلان کے تحت ضروری جگہوں پر ایندھن کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ توانائی کی بلا تعطل فراہمی برقرار رہے۔
ذرائع کاکہناہے اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو قومی ایکشن پلان پر جلد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تمام دفاتر میں صرف ضروری اسٹاف موجود رکھنے اور ہفتے میں دو دن آن لائن کام کروانے پر غور  کیا جا رہا ہے ۔ مارچ میں تعلیمی اداروں کے لیے آن لائن سیشن شروع کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ 
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی توانائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جامع متبادل منصوبہ بندی کی جائے گی۔

واضح رہے  ایران نے ابنائے  ہرمز بند کررکھی ہے اور تیل کی سپلائی   ممکن نہیں ہورہی ۔ اس  لیے پیٹرولیم مصنوعات کا  خدشہ ہے ۔ اوگرا اور وزیر خزانہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ  ملک  میں   ذخائر  موجود ہیں مگر  حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف 23 دن کا ذخیرہ موجود ہے ۔اس لیے حکومت پلان بی پر عمل کرتے ہوئے  آن لائن  کام شروع کررہی ہے ۔