ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یپٹل مارکیٹ میں ریفرل انویسٹر اسکیم متعارف کر وانے کی تجویز

یپٹل مارکیٹ میں ریفرل انویسٹر اسکیم متعارف کر وانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹ میں ریفرل انویسٹر اسکیم متعارف کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے جس کےتحت ریفر کرنے والے سرمایہ کاروں کو کمیشن میں رعایت دی جا ئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ اسکیم کے تحت موجودہ سرمایہ کار نئے کلائنٹس کو اسٹاک بروکرز کے پاس متعارف کروا سکیں گے جبکہ ریفرل پروگرام کو سکیورٹیز بروکرز لائسنسنگ کے قانونی فریم ورک کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے اس حوالے سے مجوزہ ریفرل پروگرام پر مشتمل کانسیپٹ پیپر جاری کر دیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کر لی ہیں۔

اس اسکیم کے تحت ریفر کرنے والے سرمایہ کاروں کو کمیشن میں رعایت دی جا سکے گی جبکہ ٹریڈنگ کریڈٹس سمیت غیر نقد مراعات بھی فراہم کی جا سکیں گی۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق ریفرر اور نئے کلائنٹ دونوں کے لیے مراعات محدود مدت اور مخصوص شرائط کے تحت فراہم کی جائیں گی۔

ایس ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ ریفرل پروگرام کی شرائط، ذمہ داریاں اور فوائد کلائنٹس کو واضح کرنا بروکرز کے لیے لازم قرار دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دینا اور کیپٹل مارکیٹ میں نئے سرمایہ کاروں کو شامل کرنا ہے۔