ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ کے نشپا بلاک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوہاٹ کے نشپا بلاک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ، خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے قابلِ ذکر ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اس کامیابی کے بعد ماہرین کیجانب سے علاقے کے دیگر حصوں میں بھی مزید ذخائر ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق برگزئی ایکس ون کنویں میں کنگریالی فارمیشن سے یومیہ تقریباً 3 ہزار 765 بیرل تیل حاصل ہوا ہے، جبکہ اسی کنویں سے روزانہ 11.21 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی نکل رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس دریافت کے لیے زمین میں تقریباً 5 ہزار 170 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد نشپا بلاک کے دیگر علاقوں میں بھی تیل اور گیس کے مزید ذخائر کی تلاش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ دریافت پاکستان کی توانائی کی ضروریات مقامی وسائل سے پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

توانائی کے شعبے کے ماہرین کے مطابق اس دریافت سے نہ صرف تیل کی درآمد پر آنے والے اخراجات میں کمی ہو سکتی ہے بلکہ ملک میں جاری توانائی بحران کو کم کرنے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔