ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے تیسرے مرحلے کا آغاز

صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے تیسرے مرحلے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ایجوکیشن نے ٹھیکے پر سکول لینے کے لیے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں سات روز کی توسیع کر دی ہے۔ فیز تھری میں مزید 2 ہزار 735 سکول نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے، جن میں لاہور بھر سے 42 سکول شامل ہیں۔

پہلے دو مراحل میں تقریباً 10 ہزار سرکاری سکول نجی شعبے کے تعاون سے چلائے جا چکے ہیں، جبکہ مزید ہزاروں سکول پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام میں شامل کیے جائیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معیارِ تعلیم میں بہتری اور داخلوں میں اضافہ ہے۔

پرائیوٹ شعبے، این جی اوز اور ایڈٹیک اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ منتخب پارٹنرز یکم اپریل سے سکولوں کا انتظام سنبھالیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ طلبا کو مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت فراہم جاری رہے گی۔ اس منصوبے میں پسماندہ علاقوں کے سکول بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ صوبے کے تمام بچوں کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔