ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر پر بجلی کی کم طلب کے باعث بلیک آؤٹ کا خدشہ، لیسکو کو ہدایات جاری

عیدالفطر پر بجلی کی کم طلب کے باعث بلیک آؤٹ کا خدشہ، لیسکو کو ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:عیدالفطر کے موقع پر بجلی کی طلب اور استعمال میں کمی کے باعث بلیک آؤٹ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے پیشِ نظر لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) اور دیگر متعلقہ کمپنیوں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق لیسکو کو عید کے دن 850 میگاواٹ لوڈ استعمال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہےاور تمام کمپنیوں کو بجلی کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اگر 850 میگاواٹ سے کم لوڈ استعمال کیا گیا تو سسٹم فریکوئنسی ڈاؤن ہونے کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سےلیسکو سمیت تمام کمپنیوں میں سولر سسٹم والے انڈسٹریل فیڈر کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کے اثر سے سسٹم پر لوڈ انتہائی کم نہ ہو جائے۔

ماہرین کے مطابق عید کے دن شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے، جبکہ کمرشل و صنعتی سیکٹر کی بندش کی وجہ سے بھی بجلی کے استعمال میں کمی آئے گی۔ زیادہ لوڈ استعمال کرنے کے لیے بجلی چور علاقوں میں مسلسل بجلی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

تمام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کے لوڈ کو مستحکم رکھیں تاکہ سسٹم میں کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال پیدا نہ ہو۔ انڈپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر آف پاکستان نے اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔