قیصر کھوکھر: پی پی ایس سی نے چار حتمی اور دو تحریری نتائج کا اعلان، جبکہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں جونیئر کلرک کی 21 اسامیوں کے لیے 94 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ کامیاب امیدواروں میں انم عباس، کشمالہ شکیل، کومل سلیم، طاہرہ بتول، فیصل علی اور محمد سنول شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسی ادارے میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی 15 اسامیوں کے لیے 61 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں سیدہ اسوہ حسن زیدی، عائشہ رمضان، یشفا نعیم، عظمیٰ خیر دین، روزینہ ملک اور حما شمائل گلانی شامل ہیں۔
پی پی ایس سی میں اسٹینوگرافر کی 20 اسامیوں کے لیے 19 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ ایک اسامی خالی رہی۔ کامیاب امیدواروں میں فاطمہ تل زہرہ، محمد کاشف، محمد روحیل، محمد رامش، محمد رضوان اور محمد جنید شامل ہیں۔
اسی طرح اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سینئر رجسٹرار ڈیویلپمنٹل پیڈیاٹرکس کی 2 اسامیوں پر 2 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر آف ریڈیوتھراپی کی 2 اسامیوں پر بھی 2 امیدوار کامیاب رہے۔ کامیاب امیدواروں میں محمد جنید حسن اور مریم زیب شامل ہیں۔
مزید برآں پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کے لیے 2 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں حسن المآب اور طاہرہ آصف شامل ہیں۔
پی پی ایس سی کے سیکرٹری افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پی پی ایس سی کی جانب سے جاری نتائج کے بعد کامیاب امیدواروں کے لیے مزید کارروائی کا عمل متعلقہ محکموں کے قواعد کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔