ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ملازمین کے نابینا بچوں کیلئے ماہانہ وظیفہ، نوٹیفکیشن جاری

 پولیس ملازمین کے نابینا بچوں کیلئے ماہانہ وظیفہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ایک احسن اقدام کے تحت پولیس ملازمین کے نابینا بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ماہانہ وظیفے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پولیس ملازمین کے نابینا بچوں کو 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ماہانہ وظیفہ شہداء، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے نابینا بچوں کو دیا جائے گا، جبکہ دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے نابینا بچوں کو بھی اس سہولت میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب  کا کہنا ہے کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے اور ملازمین کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو ماہانہ 30 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، جبکہ سیریبل پالسی میں مبتلا بچوں کو ماہانہ 20 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید برآں، ملازمین کے دیگر بیماریوں کے شکار بچوں کو بھی خطیر رقم فراہم کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدام محکمہ پولیس کی جانب سے اپنے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تسلسل ہے۔

واضح رہے کہ راؤ عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے ہے جبکہ اس سے قبل وہ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ 

 آئی جی پنجاب بطور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن  کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔