ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم  میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 شہر لاہور میں موسم سرد رہنے کے ساتھ ساتھ خنک ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے فضا میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان تکرار جاری رہے گی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کی اس صورتحال کے باعث شہریوں کو سردی کا سامنا ہےجبکہ فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 118 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔فضائی آلودگی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں مختلف شرحیں ریکارڈ کی گئیں، عسکری ٹین پر 179، غازی روڈ پر 175 اور طفیل روڈ پر 165 کی سطح تک آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 شہر قائد میں سردی کی واپسی ہوگئی ہے ، گزشتہ شب سے شمال مشرق سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم سرد اور خشک ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ  تک رہنے کا امکان ہے۔شمال مشرق سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔ اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر ہے اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ 

 گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، لہہ میں پارہ منفی 7، کالام، کوئٹہ، زیارت میں منفی 4 رہا، مالم جبہ، مری میں منفی 3، استور اور پارا چنار میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق    اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے امکان ہے ،صوبہ خیبرپختونخواکےبیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک تاہم میدانی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے  ۔

 صوبہ پنجاب  کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے امکان ہے ۔ مری،گلیات اور گردونوا ح  میں موسم شدیدسرد اور تیز ہوائیں چلنے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے امکان ہے ۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے امکان ہے ۔گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کیساتھ شدید سرد رہنے کا امکان  ہے ۔