ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ:عمران خان کیخلاف کل توہین عدالت سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

لاہور ہائی کورٹ:عمران خان کیخلاف کل توہین عدالت سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت سمیت کل اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تین مختلف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوگی ، مریم نواز ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑسمیت دیگر کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت ہوگی ،جسٹس شجاعت علی خان توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔

 سپیکر کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے کے خلاف درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی،جسٹس شاہد کریم ،ریاض فتیانہ، فواد چودھری ،حماد اظہر سمیت دیگرز کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کا الیکشن 90 روز میں کروانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوگی،سپریم کورٹ کے پنجاب اسمبلی کاالیکشن کروانے کے حکم ہر عملدرآمد کے لئے متفرق درخواست پر بھی سماعت ہوگی، دو رکنی بنچ، گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی معطلی کے حکم کےخلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوگی،جسٹس طارق سلیم شیخ نگران حکومت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

 سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوگی،جسٹس شہرام سرور چودھری، محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔

عمران خان کی رمنا تھانہ اسلام آباد میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer