ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی دوحا پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج صبح قطر کے دو روزہ دورے پر دوحا پہنچے جہاں اب سے کچھ دیر پہلے انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد  الثانی سے ملاقات کی۔

 وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی کرنے والے ممالک کی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں شرکت کیلئے قطر میں موجود ہیں۔

 اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی وسرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں پہلے سے استوار بہترین تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

 شیخ تمیم بن حمد نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں کو سراہا اور خاص طورپر قطر کی میزبانی میں فیفاورلڈ کپ 2022ء کے کامیاب انعقاد کے موقع پر پاکستانی سیکیورٹی حکام کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ 

 ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں قطر کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔

 قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارتی اور پاکستان سے ہنرمند افراد کی قطر برآمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

 امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کو قطر آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے میں قطر کی طرف سے بھرپور تعاون کے پختہ عزم اور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

 وزیراعظم نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔