مریم نواز والد کیلئے فکر مند

مریم نواز والد کیلئے فکر مند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم :نائب صدرمسلم لیگ( ن) مریم نوازسےجاتی امراء رائیونڈ میں ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے  ملاقات کی ہے،ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 مریم نوازسے جاتی امراء رائیونڈ میں ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرنے ملاقات کی جو تقریباًا یک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں  جہاں سیاسی امورپرگفتگو ہوئی وہیں سیف الملوک کھوکھرنےمریم نوازسےمیاں نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے بھی دریافت کیا ۔

مریم نواز کا کہناتھاکہ میاں نوازشریف کی طبیعت بدستورناساز ہےاور ان کاعلاج جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  انہیں اس وقت صرف میاں نوازشریف کی سخت فکر ہے اوردعاگوہیں میاں نوازشریف جلد رو بصحت ہوکروطن واپس اپنے کارکنوں میں پہنچیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer