ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
کیپشن: City42 - Fayyaz ul Hassan Chohan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری سے متعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی، کہتے ہیں کہ انکا ٹارگٹ قطعی ہندو مذہب اور ہندو برادری نہیں تھا۔

 گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کیخلاف بھی توہین آمیز جملہ کہا  تھا۔

  صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کردی، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انکے مخاطب نریندرمودی، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھے، ان کے الفاظ سے اگر پاکستانی ہندو بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تمام اقلیتیں پاکستان کا حصہ اور سب پاکستانی ہیں، سب پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری کے بارے میں متنازع بیان دینے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاریں ،سینئر صحافی حامد میر اور سینئر تجزیہ کار نسیم زہرہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر ایک ہندو ہمارا فخر ہے.

نعیم الحق کا کہناتھاکہ ہندو برادری کے خلاف  پنجاب کے وزیر اطلاعات کا توہین آمیز بیان سخت ایکشن کا تقاضا کرتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی رکن کی جانب سے اس قسم کے پاگل پن کو برداشت نہیں کرے گی، وزیر اعلیٰ سے مشاورت کے بعد وزیر اطلات پنچاب کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

شیریں مزاری بولیں ہندواقلیت نے پاکستان کیلئے بے مثال قربانی دی,  کسی کے مذہب پر حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہمارے ہندوبھائیوں نے بھی اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم کا پیغام ہمیشہ احترام اور برداشت رہا ہے، کسی قسم کی مذہبی منافرت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Sughra Afzal

Content Writer