ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب اورپاکستان کے مابین متعدد اہم معاہدے طے ، بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

سعودی عرب اورپاکستان کے مابین متعدد اہم معاہدے طے ، بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان کئی اہم معاہدے طے پا گئے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی،کراچی, حیدرآباد موٹر وے سمیت پورٹس ، معدنیات اور ریئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں.

  حکام کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان سرمایہ کاری بڑھانےکے کئی معاہدے طےپاگئے ہیں، معاہدوں پردستخط سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کےاسلام آباد میں آج ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، سعودی عرب اورپاکستان کےدرمیان پورٹس اورموٹر ویزکی تعمیر و ترقی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔سعودی عرب کےساتھ کراچی حیدرآبا دموٹر وے کامعاہدہ طے پا گیا، سعودی عرب کےساتھ ریئیل اسٹیٹ اور معدنیات کی ترقی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے،سعودی پاک بزنس بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود نےمعاہدوں پر دستخط کیے ،ایس آئی ایف سی اورجوائنٹ بزنس کونسل کی میزبانی میں پاک سعودیہ بزنس کونسل کا اجلاس ہوا۔

  سابق نگراں وفاقی وزیرگوہر اعجاز اورچیئرمین پاک سعودیہ جوائنٹ بزنس کونسل فواد مختارنےاجلاس کی مشترکہ صدارت کی جبکہ سعودی وفدکی قیادت چیئرمین پاک سعودی بزنس کونسل شہزادہ منصوربن السعود نے کی ،وفاقی وزراءمصدق ملک،علی پرویزملک اورمشیرنجکاری محمد علی نےاجلاس میں شرکت کی-حکام کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کےمنصوبوں پر بریفنگ دی گئی، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگز کی گئیں، سعودی عرب اورپاکستان کےدرمیان حکومتی سطح پر بھی میٹنگز منعقد کی گئیں، سعودی سرمایہ کاروں کو پاورسیکٹر،ٹرانسمیشن لائنز ،سماٹ میٹرنگ،پیٹرولیم، معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی گئی۔

   ڈائریکٹرجنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمٰن نےسعودی سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا- سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہےہیں،  سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دیاجا رہاہے، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری انتہائی اہم ہے۔پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش ملک ہے ، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کوخصوصی مراعات دی جا رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کوسب سے زیادہ منافع ملتا ہے، پاکستان مضبوط دفاعی قوت کے ساتھ ساتھ مضبوط معاشی طاقت بن کر اُبھرسکتا ہے۔