ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری میں دفعہ 144 نافذ ،سیاح اور مقامی افراد خطرناک آبی مقامات سے دور رہیں

 مری میں دفعہ 144 نافذ ،سیاح اور مقامی افراد خطرناک آبی مقامات سے دور رہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر علی : ڈپٹی کمشنر مری نے خطرناک آبی مقامات پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ آبشاروں، ڈیموں اور ندی نالوں میں نہانے، تیراکی اور تفریحی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مری کی ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  بیسان واٹر فال،بیسان ڈیم، ساملی ڈیم اور دیگر خطرناک مقامات پر عوامی داخلہ ممنوعہ ہو گا،حالیہ بارشوں اور ڈوبنے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے،ایک ہفتے میں تین نوجوان مختلف مقامات ڈوب کر زندگیاں گنوا چکے ہیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دفعہ 144 کے تحت اجتماعات اور آبی تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہو گی۔پابندی 6 جون 2026 سے نافذ، 30 روز تک برقرار رہے گی،انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

مری کی ضلع انتظامیہ نےسیاحوں اور مقامی افراد کو خطرناک آبی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، ضلعی انتظامیہ نے جاری نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔