ویب ڈیسک:قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کے نرخوں سے متعلق دو الگ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صارفین کے لیے ایک طرف قیمت میں اضافہ اور دوسری جانب کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نیپرا کے مطابق اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہوگا اور اضافی رقم جون کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔ تاہم چارجنگ اسٹیشنز، لائف لائن اور پری پیڈ صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ رہیں گے۔
دوسری جانب سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 98 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے صارفین کو مجموعی طور پر 68 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
اعلامیے کے مطابق فی یونٹ کمی کا فائدہ جون، جولائی اور اگست 2026 کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا۔ تاہم لائف لائن صارفین، انکریمنٹل کنزمپشن پیکج سے فائدہ اٹھانے والے صارفین اور پری پیڈ میٹر استعمال کرنے والے صارفین اس رعایت کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔
