ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و بارودی مواد برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن بھارتی پراکسی تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کا تعلق بھارت کی سرپرستی میں سرگرم نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ بم   اور ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

   علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer